نئی دہلی، 20 نومبر (ہ س)۔ سنے اسٹار مادھوری دیکشت کو 54 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا میں ہندوستانی سنیما میں ان کے تعاون کے لیے خصوصی اعزاز سے نوازا جائے گا۔ یہ اطلاع مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے دی۔
انوراگ ٹھاکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ سنیما میں عمدہ کاکردگی کی ازسرنو تعریف گڑھنے والی باصلاحیت، کرشماتی اداکارہ مادھوری دیکشتکوہندوستانی سنیما میں ان کی شراکت کے لیے خصوصی اعزاز سے نوازا جائے گا۔ مادھوری مادھوری دیکشت نے چار ناقابل یقین دہائیوں سے بے مثال صلاحیتوں کے ساتھ ہماری اسکرینوں کو مسحور کیا ہے۔ پرجوش نشا سے لے کر دل موہ لینے والی چندر مکھی تک، شاہی بیگم پارا سے لے کر ناقابل تسخیر رجو تک، اس کی ہمہ جہت صلاحیت کی کوئی حد نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے 54ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں، ہم اس باصلاحیت، کرشماتی اداکارہ کو ‘ہندوستانی سنیما میں شراکت کے لیے خصوصی اعزاز’ ایوارڈ پیش کر رہے ہیں جو سنیما میں عمدہ کارکردگی کی نئی تعریف لکھ رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 54 واں انڈین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول پیر سے گوا میں شروع ہو رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
