نئی دہلی، 20 نومبر (ہ س)۔ ہفتے کے پہلے کاروباری روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) سینسیکس 139.58 پوائنٹس یا 0.21 فیصد گر کر 65,655.15 پر بند ہوا۔ وہیں، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 37.80 پوائنٹس یا 0.19 فیصد گر کر 19,694.00 کی سطح پر بند ہوا۔
سینسیکس کے 30 اسٹاک میں سے 20 میں کمی اور 10 میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ غیر مستحکم تجارت میں، سنسیکس کمپنیاں بجاج فائنانس، مہندرا اینڈ مہندرا، الٹرا ٹیک سیمنٹ، بجاج فنسر، ایشین پینٹس، ہندوستان یونی لیور، ٹاٹا موٹرز اور جے ایس ڈبلیو اسٹیل بڑے خسارے میں رہیں۔ منافع میں اسٹاک میں ٹاٹا کنسلٹنسی،ٹیک مہندرا،ایچ سی ایل ٹیک،وپرو،بھارتی ایئرٹیل اور ماروتی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ایشیا کی دیگر بڑی مارکیٹوں میں جنوبی کوریا کا کوسپی، چین کا شنگھائی کمپوزٹ اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ منافع میں جبکہ جاپان کا نکی نقصان میں رہا۔ اسی طرح یورپ کی بڑی اسٹاک مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان رہا۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھنے میں آئی تھی۔ سینسیکس 187 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 65,794 پر بند ہوا۔ اس کے ساتھ ہی نفٹی بھی 33 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 19,731 کی سطح پر بند ہوا۔
ہندوستھان سماچار
