اس وقت پورے ملک میں انتخابی بگل بج چکا ہے۔ ایسے میں اداکار راجکمار راو ملک کے ووٹروں سے زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے نظر آئیں گے۔ بالی ووڈ اداکار راجکمار راو اب الیکشن کمیشن کا چہرہ ہوں گے ، کیونکہ انہیں اگلے انتخابات کے لیے ‘نیشنل آئیکون’ قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمیشن اپنا باضابطہ اعلان 26 اکتوبر کو کرے گا۔
اداکار راجکمار راو نے بالی ووڈ میں کئی ہٹ فلمیں دیں۔ ان کی تمام فلموں کو شائقین نے پ±رتپاک پذیرائی حاصل کی۔ انہیں فلم ‘نیوٹن’ سے خاص پہچان ملی۔ راج کمار راو¿ نے 2017 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کے لیے بہترین اداکار کا نیشنل ایوارڈ جیتا تھا۔ اس فلم میں راجکمار راو¿ نوتن کمار نامی سرکاری کلرک کے کردار میں نظر آئے تھے۔ اس فلم میں انہوں نے الیکشن سے متعلق کردار بھی ادا کیا۔ یہ ایک ایسا کردار تھا جو پوری فلم میں منصفانہ انتخابات کے لیے لڑتا نظر آیا۔ اپنے کردار کی طرح اب وہ لوگوں کو حقیقی زندگی میں بھی ووٹ ڈالنے کی ترغیب دینا چاہتے ہیں۔
اس سال اگست میں الیکشن کمیشن نے سابق بھارتی کرکٹر سچن تندولکر کو اپنا ‘نیشنل آئیکون’ بنایا تھا۔ بھارت میں اگلے سال لوک سبھا کے انتخابات ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کی کوشش ہے کہ ان انتخابات میں زیادہ سے زیادہ لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔ اس کے پیچھے مقصد بنیادی طور پر نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ اسی لیے الیکشن کمیشن نے سچن ٹنڈولکر اور راجکمار راو¿ جیسی شخصیات کا انتخاب کیا ہے جو نوجوانوں میں مقبول ہیں۔
ہندوستھان سماچارمحمدخان
