اسٹار اسٹوڈیوز اور سینے 1 اسٹوڈیوز کی بلاک بسٹر تھرلر فلم ’ اپوروا‘ 15 نومبر کو ڈزنی ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ ہدایتکار نکھل ناگیش بھٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں تارا ستاریا ، ابھیشیک بنرجی اور راجپال یادو جیسے شاندار اداکار ہیں ، جو سال کی سب سے طاقتور کہانیوں میں سے ایک پیش کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں، جو برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت ہیں۔
حال ہی میں اس فلم کی ٹیم نے دہلی کے لال قلعہ گراونڈ میں ہونے والی معروف لو کش رام لیلا میں بڑی دھوم دھام کے ساتھ فلم کی دلچسپ پہلی جھلک جاری کی اور ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کیا۔ قابل ذکر ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب کسی ہندوستانی فلم کی پہلی جھلک اس انداز میں لانچ کی گئی ہے!’ اپوروا ‘ ایک عام لڑکی کی ایک غیر معمولی کہانی ہے ، جو عجیب و غریب حالات میں زندہ رہنے کے لیے کچھ بھی کرتی ہے۔ اس فلم کی کہانی چمبل کی ہے جو بھارت کی خطرناک گھاٹیوں میں سے ایک ہے۔ ہندوستان کے مشہور اور سرکردہ تخلیقی پاور ہاو¿س اس سنسنی خیز فلم کو پیش کرنے کے لیے اکٹھے ہو رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچارمحمدخان
