رائے بریلی، 23 اکتوبر (ہ س)۔
رائے بریلی میں معمولی جھگڑے کی وجہ سے ایک خاتون نے پڑوسی نوجوان پر پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی۔ جس کی وجہ سے نوجوان بری طرح جھلس گیا۔ اسے نازک حالت میں لکھنؤ ٹراما سینٹر بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
شہر کوتوالی علاقہ کے گورنمنٹ کالونی کے رہائشی نوجوان انیل کمار کی بیوی گھر سے لاپتہ تھی۔ اپنی بیوی کو ڈھونڈتا ہوا وہ محلے میں رہنے والی ایک خاتون وکیل کے گھر پہنچا۔ وہاں دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ اسی دوران نوجوان کی چیخ و پکار سن کر آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچ گئے اور دیکھا کہ نوجوان شدید زخمی حالت میں جھلس گیا تھا۔ اسے ضلع اسپتال لے جایا گیا۔ ضلع اسپتال میں ابتدائی طبی مددکے بعد نوجوان کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے اسے لکھنؤ ٹراما سینٹر بھیج دیا گیا ہے۔ نوجوان کے اہل خانہ نے خاتون ایڈووکیٹ پر نوجوان کو پٹرول چھڑک کر زندہ جلانے کا الزام لگایا ہے۔ واقعہ کے بعد ملزم خاتون فرار ہوگئی۔ پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے۔
دوسری جانب سی او سٹی امت سنگھ نے بتایا کہ نوجوان کو بہتر علاج کے لیے ٹراما سینٹر بھیج دیا گیا ہے۔ نوجوان کے گھر والے محلے میں رہنے والی خاتون پر الزام لگا رہے ہیں۔ پولیس مختلف پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے۔ تحقیقات میں سامنے آنے والے شواہد کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار/
/عطاءاللہ
