شاہ رخ خان، سیف علی خان اور پریتی زنٹا کی فلم ‘کل ہو نا ہو’ کو آج 20 سال مکمل ہو گئے۔ یہ فلم 28 نومبر 2003 کو ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم نے سب کے ذہنوں پر ایک الگ جادوکیا تھا۔۔ ہر کردار کو ناظرین نے بے حد پسند کیا۔
کرن جوہر نے اس فلم کے اہم لمحات کو ویڈیو کی صورت میں شیئر کرکے پرانی یادوں کو تازہ کیا ہے۔ ویڈیو میں امن ماتھر کی نینا سے محبت، ان کی دوستی، روہت پٹیل اور نینا کی شادی، خاندانوں کے درمیان محبت کو دیکھا جا سکتا ہے۔ کرن لکھتے ہیں، ”اس فلم کا پورا سفر میرے لیے بہت جذباتی تھا۔ کئی سال گزر جانے کے باوجود ‘کل ہو نا ہو’ کی یادیں آج بھی ہر کسی کے ذہن میں تازہ ہیں۔ زبردست پلاٹ، مضبوط اسٹار کاسٹ، اس فلم میں سب کچھ تھا۔ نہ صرف اداکاروں کو بلکہ اس فلم کے لئے کیمرے کے پیچھے کام کرنے والے تمام لوگوں کو بہت بہت مبارکباد۔۔۔“۔
کرن آخر میں لکھتے ہیں،”شکریہ نکھل، یہ بطور ہدایت کار آپ کی پہلی فلم تھی اور اس نے آپ کو زندگی بھر کے لیے اتنا پیار دیا۔ اتنی خوبصورت فلم کے لیے آپ کا بہت شکریہ!“
ہندوستھان سماچار
