نئی دہلی ، 16 اکتوبر (ہ س)۔
ڈیجی کور اسٹیڈیو نے اینجیل انویسٹمنٹ شو’ انڈین اینجلس ‘ کو لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ڈیجی کور اسٹیڈیو کے بانی اور سی ای او ابھیشیک مورے کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا پہلا اینجل انویسٹ منٹ شو ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی اسٹریمنگ او ٹی ٹی پلیٹ فارم جیو سنیما پر ہوگی۔مورے کاکہنا ہے کہ انڈین اینجلس نہ صرف اینجل سرمایہ کاروں کو ابھرتے ہوئے اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کرنے کا موقع فراہم کرے گا بلکہ سامعین کو سرمایہ کار بننے کی دعوت بھی دے گا۔ ’انڈین اینجلس ‘ کی افتتاحی قسط اکتوبر کے آخر میں ریلیز ہوگی۔ اس کے بعد جیو سنیما پلیٹ فارم پر ہر ہفتے دو اقساط ٹیلی کاسٹ کیے جائیں گے۔
مورے نے کہا کہ شو میں اینجل سرمایہ کاروں کا ایک غیر معمولی پینل ہے۔ اس میں انشورنس دیکھو کے بانی انکت اگروال، دی آیوروید کی سی ای او اور شریک بانی شردھا سنگھ،ویلیو360کے بانی اور ڈائریکٹر کنال کشور، کائنیٹک انجینئرنگ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اجنکیا فرودیا ، ایز مائی ٹرپ کے شریک بانی رکانت پٹی اور شوبٹم کی شریک بانی اپرنا تھیاگراجن شامل ہیں۔
ہندوستھان سماچار
