نئی دہلی ، 16 اکتوبر (ہ س)۔
محکمہ انکم ٹیکس نے کرناٹک اور دیگر ریاستوں میں سرکاری ٹھیکیداروں اور ‘رئیل اسٹیٹ’ تاجروں کے خلاف چھاپے مار کر 94 کروڑ روپے کی نقدی ، 8 کروڑ روپے کے سونے اور ہیرے کے زیورات اور 30 غیر ملکی اور مہنگی گھڑیاں ضبط کی ہیں۔وزارت خزانہ نے پیر کو ایک سرکاری بیان میں یہ اطلاع دی۔ محکمہ انکم ٹیکس کے مطابق، یہ چھاپے 12 اکتوبر کو بنگلورو ، تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے کچھ شہروں اور دارالحکومت دہلی سمیت 55 مقامات پر مارے گئے۔ مرکزی براہ راست ٹیکس بورڈ (سی بی ڈی ٹی) کا حوالہ دیتے ہوئے وزارت نے کہا کہ اس چھاپے میں محکمہ انکم ٹیکس نے تقریباً 94 کروڑ روپے کی گمنام نقدی اور 8 کروڑ روپے کے سونے اور ہیرے کے زیورات ضبط کیے ہیں۔
سی بی ڈی ٹی کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس نے چھاپے کے دوران ایک نجی کمپنی میں کام کرنے والے شخص کے گھر سے 30 مہنگی غیر ملکی بنی گھڑیاں بھی برآمد کی ہیں۔ حالانکہ اس کا گھڑیوں کے کاروبار سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ہندوستھان سماچارمحمدخان
