جاپان میں نئے سال کا آغاز زلزلے سے ہوا۔ ساؤتھ اسٹار جونیئر این ٹی آر زلزلے کے وقت جاپان میں تھے۔ زلزلے اور سونامی کی وارننگ جاری ہونے کے بعد وہ ہندوستان واپس آگئے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر پوسٹ کیا ہے کہ وہ بحفاظت ہندوستان واپس آگئے ہیں۔ انہوں نے لکھا، آج جاپان سے وطن واپس آیا ہوں اور وہاں زلزلے سے حیران ہوں۔ میں نے گزشتہ ہفتہ وہاں گزارا اور اس زلزلے سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ تعزیت کرتا ہوں۔ جلد ہی سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔ مضبوط رہو، جاپان۔
ان کے مداح ان کی پوسٹ پر تبصرے کر رہے ہیں اور جاپان میں حالات بہتر ہونے کی دعا کر رہے ہیں۔ جاپان کے موسمیاتی ادارے کے مطابق اشیکاوا اور گردونواح کے ساحلی علاقوں میں زلزلے کے متعدد جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ان میں سے ایک کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.6 ناپی گئی۔
ہندوستھان سماچار
