میرٹھ، 13 جنوری (ہ س)۔ میرٹھ میں ہفتہ کو موانا تھانہ علاقہ کے کشن پور گاؤں میں اسکوٹر پر سوار نوجوانوں نے کھیت میں کام کررہے تین نوجوانوں پر گولی چلا دی۔ اس فائرنگ سے دو حقیقی بھائیوں سمیت تین نوجوان زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔
ہفتہ کو کارتک، رتک اور اشونی موانا تھانہ علاقہ کے کشن پور گاؤں میں اپنے کھیت میں کام کر رہے تھے۔ اسی وقت اسکوٹر پر سوار دو نوجوان آئے اور فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے بعد دونوں ملزم فرار ہو گئے۔ اس فائرنگ میں دو حقیقی بھائی کارتک اور رتک ولد جتیندر اور اشونی ولد جسپال زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کی آواز سن کر کھیتوں میں کام کررہی خواتین اور گاؤں کے لوگ جمع ہو گئے۔ لوگوں نے تینوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کروایا۔ اس واقعہ کی وجہ خاندانی تنازعہ بتایا جا رہا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی اور معاملے کی جانچ کی۔
ایس پی دیہات کملیش بہادر سنگھ کے مطابق زخمی اور حملہ آور ماموں اور پھوپھی کے بیٹے ہیں۔ زخمی خاندان کی جانب سے بھورا اور کلدیپ کے بیٹے ببو کے خلاف شکایت درج کروائی گئی ہے۔ شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ یہ فائرنگ باہمی جھگڑے کی وجہ سے کی گئی۔ پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار//سلام
