پٹنہ کے دھنروا میں گانجہ کی کاشتکاری کے خلاف پولیس کی کارروائی، 4 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج
پٹنہ، 19 دسمبر (ہ س)۔ راجدھانی پٹنہ کے دھنروا میں گانجہ کی کاشت کاری کے خلاف پولیس نے کارروائی کی ہے۔ بھکری گاؤں میں چھاپہ ماری کرتے ہوئے گانجے کی کاشت کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ دراصل پٹنہ ضلع سے متصل دھنروا بلاک کے تحت کئی ایسے گاؤں ہیں، جہاں آج بھی بڑے پیمانہ پر گانجے کی کاشتکاری کی جا رہی ہے۔ خاص طور پر نالندہ ضلع کے سرحد پر واقع گاؤں میں گانجے کی کاشت کی جارہی ہے۔ ایسے میں دھنروا پولیس کو اس کی بھنک لگتے ہی بھکری گاؤں میں چھاپہ ماری کرتے ہوئے گانجے کی کاشت کاری تباہ کر دیا اور پودے کو ضبط کر لیا۔
دھنرواتھانہ انچارج راجیش کمار نے بتایا کہ پہلے ہی اطلاع ملی ہے کہ بھکری گاؤں میں گانجے کی کاشت کی جارہی ہے۔ جسے چھاپہ ماری ٹیم تشکیل دیکر گانجے کی کاشت کاری تلف کر دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں کل چار لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جہاں جہاں سے اطلاع مل رہی ہے، وہاں مسلسل چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔
دراصل شراب بندی کے بعد اب لوگوں کی نظر گانجے پر پڑگئی ہے اور اس کے عادی ہو چکے ہیں۔ ایسے میں لوگ گانجے کے عادی ہونے کے بعد اب لوگ اپنے صحن اور ملحقہ کھیتوں میں گانجے کی کاشت کر رہے ہیں۔ حالانکہ اب پولیس نے اس کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔
ہندوستھان سماچار/ افضل
/شہزاد
