بہار کے مظفر پور-سیتامڑھی سرحد سے لارنس بشنوئی گینگ کے دو شوٹر گرفتار
پٹنہ،07 مارچ ۔ بہار میں مظفر پور-سیتامڑھی ضلع کی سرحد سے مظفر پور پولیس نے لارنس وشنوئی گینگ کے دو شوٹروں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کو یہ بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔
ترہت رینج کے آئی جی شیو دیپ لانڈے کی ہدایت پر یہ کارروائی کی گئی۔ یوپی، ہریانہ اور راجستھان میں دونوں مطلوبہ مجرم ہیں۔ پکڑے گئے شوٹروں میں راجستھان کے سنیل کرولیا اور شاہنواز ساحل شامل ہیں۔ فی الحال مظفر پور پولیس ان دونوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ مظفر پور اور سیتامڑھی پولیس کی ٹیم نے سیتامڑھی کے رونی سید پور ٹول کے قریب جال بچھا کر گذشتہ دیر دونوں کو گرفتار کر لیا۔
