گریڈیہہ، 27 جنوری ۔ ایس پی دیپک کمار شرما کی ہدایت پر ہفتہ کو ضلع کے سائبر پولس اسٹیشن نے کئی مقامات پر چھاپے مار کر سائبر فراڈ کے سات ملزمین کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ان کے پاس سے 9 موبائل فون، 12 سم کارڈ، دو اے ٹی ایم کارڈ، ایک پاس بک، دو آدھار کارڈ اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کی ہیں۔
اس سلسلے میں پولیس کیپٹن دیپک کمار شرما نے بتایا کہ ملزمان میں سنجیو کمار، کندن کمار ورما، پرکاش کمار گپتا، صغیر انصاری، جاوید انصاری، ساجد انصاری اور اجیت کمار شامل ہیں۔ گرفتار سائبر مجرم ٹاٹا کارپوریٹ کریڈٹ کارڈ ہولڈرس کی آن لائن تفصیلات نکالتے تھے اور عام لوگوں کو کال کرکے انہیں دھوکہ دیتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ سائبر ڈی ایس پی سندیپ سمن سمدرشی کی قیادت میں تشکیل دی گئی ٹیم نے اہلیا پور کے سنگھ پور گاؤں پر چھاپہ مار کر تمام مجرموں کو گرفتار کر لیا۔
