پولیس نے افیون اسمگل کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو 81 لاکھ روپے مالیت کی افیون اور ڈوڈا سمیت گرفتار کرلیا۔ بریاتو تھانہ علاقہ کے سری سمادھ گاو¿ں میں چھاپہ مار کر تقریباً 81 لاکھ 15 ہزار 300 روپے مالیت کی افیون اور ڈوڈا برآمد کیا گیا۔ 18 بوریوں میں 541 کلوگرام افیون اور ڈوڈا ضبط کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں ملزم بھگت گنجھو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
لاتیہار کے ایس پی انجنی انجن نے جمعہ کو بتایا کہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ شریس مادھ گاو¿ں کے بیلواٹیکر ٹولہ کے رہنے والے بھگت گنجھو اور باگھمری گاو¿ں کے مہندر گنجھو قریبی گاو¿ں سے کم قیمت پر افیون ڈوڈا خرید کر شبلہ کے رہنے والے افیم اسمگلر گولڈین کو بیچنے کا غیر قانونی دھندہ کرتے ہیں ۔
گونیا چوربورہ کے رہنے والے گنیش گنجھو کو گولڈین پک اپ کار کے ساتھ بھگت گنجھو اور مہندر گنجھو کے بتائے ہوئے مقام پر بھیجتا ہے۔ اس کے گھر سے بھاری مقدار میں غیر قانونی ڈوڈا رکھا گیا ہے۔ اطلاع کے بعد بالوماتھ کے ایس ڈی پی او آشوتوش کمار ستیم کی قیادت میں چھاپہ مار ٹیم نے بھگت گنجھو کے گھر سے بھاری مقدار میں افیون اور ڈوڈا برآمد کیا۔ اس سلسلے میں ملزم بھگت گنجھو، مہندر گنجھو، گولڈن اور گنیش گنجھو کے خلاف بریاتو تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
