کراچی، 3 مئی (ہ س)۔ پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان میں جمعرات کو بارودی سرنگ کے دو دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور 17 دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔
دھماکے صوبے کے ضلع دکی میں ہوئے اور شہر بھر میں اس کی گونج سنائی دی جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس نے بتایا کہ پہلا دھماکا اس وقت ہوا جب کوئلے سے لدا ٹرک بارودی مواد سے ٹکرا گیا۔ تھوڑی دیر بعد، جائے وقوعہ کے قریب ایک اور بارودی سرنگ پھٹ گئی۔ پولیس افسر نے بتایا کہ دونوں واقعات میں ایک شخص ہلاک اور تقریباً 17 دیگر زخمی ہوئے۔
