بھاگلپور ۔
ضلع کے سنہولاپولیس کو شراب مافیا کے خلاف بڑی کامیابی ملی ہے۔ جمعہ کے روز خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سنہولاپولیس نے بہار-جھارکھنڈ سرحد پر ویسا پل کے قریب ایک بولیرو اور ایک سومو گاڑی سے 466 لیٹر غیر ملکی شراب برآمد کی ۔ پولیس کو دیکھتے ہی شراب اسمگلرفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
سنہولاتھانہ انچارج چندن کمار نے بتایا کہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ دو گاڑیاں جھارکھنڈ سے شراب کی بڑی کھیپ لارہے ہیں۔ موقع پر پولیس نے بہار کے سنہولاتھانے کی سرحد پر واقع ویسا گاؤں کے قریب گاڑیوں کی سخت چیکنگ مہم چلائی۔ پولیس کو دیکھ کر دونوں گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے گاڑی سڑک پر کھڑی کر دی اور فرار ہو گئے۔ دونوں گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی تو 52 باکس میں بلیک ڈاگ کمپنی کی 750 ملی لیٹر کی 72 بوتل، 375 ملی لیٹر کی 456 بوتل، 180 ملی لیٹر کی 240 بوتل ، رائل ا سٹیج کمپنی کی 375 ملی لیٹر کی 408 بوتل ، امپریئل کمپنی کی 120 بوتل برآمد ہوئیں ۔ شراب برآمد ہوئی میں غیر ملکی شراب کی کل مقدار 466 لیٹر تھی ۔ پولیس دونوں گاڑیوں اور برآمد شدہ شراب کو قبضے میں لے کر کارروائی کر رہی ہے۔
