لکھی سرائے، 3 فروری
بہارکے لکھی سرائے پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ضلع کے ٹاپ 10 میں شامل بدنام زمانہ بدمعاش بھیکاری سنگھ کو گرفتار کر لیا ہے ۔ گرفتار بدمعاش پر سوریہ گڑھا اور میدنی چوکی تھانہ میں ایک درجن سے زائد مقامات درج ہیں۔ جس کی گرفتاری کے لیے پولیس مسلسل چھاپہ ماری کر رہی تھی۔ گرفتاری کو یقینی بنانے کے لیے لکھی سرائے کے پولیس سپرنٹنڈنٹ پنکج کمار کی ہدایت پر ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی اور چھاپہ ماری کی گئی اور بدنام زمانہ بھیکاری سنگھ کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار بدنام زمانہ کے خلاف لوٹ ، قتل ،تاوان، اسلحہ ایکٹ ، سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے اور سوشل میڈیا پر ایس ایل آر لہرانے کے درجنوں مقدمات بھی درج ہیں۔ بھیکاری سنگھ پر 20,000 روپے کا انعام رکھا گیا تھا ۔یہ لکھی سرائے ضلع کے ٹاپ 10فہرست میں شامل تھا ، جس کی گرفتاری لکھی سرائے پولیس کے لیے ایک بڑی کامیابی سمجھی جارہی ہے۔
ٹاپ 10 بدمعاشوں بھیکاری سنگھ نندپور رہائشی پر لکھی سرائے کی پولیس نے 20ہزار روپے کا انعام رکھا تھا۔ گذشتہ 27 اپریل 2023 میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ جس میں یہ ایس آر ایل لیکر لہراتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ جس پر سوریہ گڑھا تھانہ میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ بھیکاری سنگھ ایک منظم گینگ چلاتا ہے۔ دیارہ علاقے میں اس کا اصل قبضہ لوگوں کی زمین پر اسلحہ کے زور پر قبضہ کرنا اور تاوان کا مطالبہ کرنا ہے۔ ایس ایل آر کا ویڈیو وائرل ہونے پر بھی پولیس اسے ڈھونڈ رہی تھی لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں ہوئی تھی ۔
