جے پور،
شپراپتھ پولیس اسٹیشن نے جنسی استحصال میں ملوث گینگ کو بے نقاب کیا ہے اور گینگ کے پانچ بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں اور ان کے خلاف جے پور پولیس کمشنریٹ کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی، لوٹ مار، چوری اور حملہ کے کئی مقدمات درج ہیں۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان گرنٹر ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے لوگوں سے رقم کا جھانسہ دیتے تھے۔ فی الحال ملزمان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
جے پور کے پولس کمشنر بیجو جارج جوزف نے بتایا کہ شپراپتھ پولیس اسٹیشن نے گرائنٹر ایپ کے ذریعہ سے لوگوں کو دھوکہ میں لے کر ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کے نام پر ٹھگی کرنے والے امن شرما (21) ساکن ادے پور واٹی ضلع نیم کا تھانہ ہال مہانہ ،چندر بھان سنگھ عرف گٹو بنا(22) ساکن پھاگی ضلع دودو حال مہانہ شرون میگھوال(21) ساکن گڈا ایندلا ضلع پالی حال مہانہ کنہیا لال شرما(27) ساکن پھاگی ضلع دو دو حال شرپا پتھ جے پور اور وشال کنکال ساکن پھاگی ضلع دو دو حال شپرا پتھ جے پور کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم گرائنٹر ایپ کے ذریعہ سے لوگوں کو دھوکہ دے کر اپنے کمرےے میں بلاتے ہیں اور پھر ان کا ویڈیر بنا کر وائرل کرنے کے نام سے پیسے وصولتے ہیں۔ پولیس پوچھ گچھ میں اور بھی متعدد واردات کا انکشاف کرنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
