سیتامڑھی، 12 نومبر(ہ س)۔
بہار کے سیتامڑھی میں بدمعاشوں نے ایک نوجوان کو گولی مار دی ۔ زخمی نوجوان کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ نوجوان کی شناخت تھانہ علاقہ کے کنواری مدن گاؤں رہائشی تاجر سبودھ سنگھ کے بیٹے وشال کمار کے طور پر ہوئی ہے۔
وشال اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ اتوار کی صبح ریگا میجر گنج روڈ پر پٹرول پمپ کے پاس دیوالی کے موقع پر صفائی کے لیے اپنی دکان پر آیا تھا۔ اسی دوران اپاچی بائک پر سوار دو بدمعاشوں نے فائرنگ کر کے وشال کو ہلاک کر دیا۔ مجرم اس کے جسم میں چھ گولیاں مارنے کے بعداسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے۔ گولیوں کی آواز سن کر افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج لئیق احمد خان اپنی ٹیم کے ہمراہ پہنچے اور واقعہ کی تفتیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال سیتامڑھی بھیج دیا گیا ہے۔ موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے وشال کمار نامی نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ بدمعاشوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار/ افضل/محمد
