دھوبڑی (آسام) ۔
بلاسی پاڑا ڈویژنل پولیس اور دھوبڑی ضلع کی سپتگرام پولیس نے مشترکہ کارروائی میں ایک بدمعاش مجرم کو ایک پستول اور زندہ کارتوس کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے آج کہا کہ خفیہ معلومات پر مبنی کارروائی کے دوران شاطر مجرم حفیظ الدین شیخ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان سے ایک 7.65 بور پستول، 5 راو¿نڈ زندہ کارتوس، ایک کار (AS-16D-9138) اور ایک موبائل فون برآمد کر لیا ہے۔
گرفتار ملزم کوکراجھار ضلع کے فقیراگرام کا رہنے والا بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کر لی ہے اور حفیظ الدین کے گینگ کے دیگر ارکان کی تلاش کر رہی ہے۔
