جھابوا، 20 اکتوبر (ہ س)۔
ضلع سے گزر رہے اندور احمدآباد قومی شاہ راہ پر جمعہ کی صبح ایک کنٹینر کی زد میں آکر ایک بائک سوار نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ بائک پر سوار دو دیگر لوگ زخمی ہوگئے۔
معلومات کے مطابق موٹر سائیکل سوار سویابین کی کٹائی کے لیے کھیتوں میں گئے تھے اور واپس گھر جا رہے تھے کہ سڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتاری سے آرہے ایک کنٹینر (ایم پی 07 ایچ بی 6726) نے ان کو ٹکر مار دی۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ موٹر سائیکل کو کنٹینر تقریباً 50 فٹ تک گھسیٹ کر لے گیا۔ کوتوالی تھانہ انچارج ٹی ایس ڈاور نے بتایا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے نوجوان کا نام ارجن (17) ولد ہیرا ساکن گاؤں دیوجھری ہے۔ کوتوالی پولیس نے مرگ قائم کرکے پنچنامہ تیار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس نے کنٹینر کو قبضے میں لے لیا ہے۔
ہندوستھان سماچار//محمد
