• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Business > مسلسل تیسرے دن شیئر بازار پر دباو، شروعاتی کاروبار میں سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ
Business

مسلسل تیسرے دن شیئر بازار پر دباو، شروعاتی کاروبار میں سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ

CliQ INDIA
Last updated: October 20, 2023 8:30 pm
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

مسلسل تیسرے دن شیئر بازار پر دباو، شروعاتی کاروبار میں سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ

نئی دہلی، 20 اکتوبر (ہ س)۔ منفی عالمی رجحانات کی وجہ سے گھریلو شیئر بازار میں آج مسلسل تیسرے دن دباو کی صورتحال نظر آ رہی ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات کمزوری کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلتے ہی فروخت کے دباو میں بینچ مارک انڈیکس میں گراوٹ اور تیزی نظر آئی لیکن بعد میں خریداروں کی حمایت ملنے سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس میں معمولی ریکوری ہوتی نظر آئی۔ کاروبار کے پہلے ایک گھنٹے کے بعد سینسیکس 0.22 فیصد اور نفٹی 0.27 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

کاروبار کے پہلے ایک گھنٹے کے دوران حصص بازار کے سرکردہ شیئروں میں نیسلے، اڈانی انٹرپرائزز، انڈس انڈ بینک، کوٹک مہندرا اور اڈانی پورٹس کے حصص 1.99 فیصد سے لیکر 0.65 فیصد کے اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف آئی ٹی سی، ہندوستان یونی لیور، پاور گرڈ کارپوریشن، ایچ ڈی ایف سی لائف اور ایچ سی ایل ٹیکنالوجی کے شیئر 1.96 فیصد سے لیکر 1.10 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آرہے تھے۔

ابھی تک کے کاروبار میں حصص بازار میں 1,977 حصص میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 1,142 شیئر منافع کماکر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے جبکہ 835 شیئرس خسارے کے بعد سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 11 شیئر خریداری کی حمایت کے ساتھ سبز نشان میں بنے ہوئے تھے۔ دوسری جانب فروخت کے دباؤ کے باعث 19 شیئرس سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے جبکہ نفٹی میں شامل شیئروں میں سے 15 حصص سبز نشان میں اور 35 حصص سرخ نشان میں تجارت کرتے ہوئے نظر آرہے تھے۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 192.17 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 65,437.07 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی فروخت کے دباؤ کی وجہ سے یہ انڈیکس 300 سے زائد پوائنٹس گر کر 65,308.61 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ لیکن اس کے فوراً بعد خریداروں نے مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ پیدا کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی صورتحال بہتر ہوتی نظر آئی۔ تاہم فروخت کے دباؤ کی وجہ سے یہ انڈیکس سرخ نشان میں برقرار رہا۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان پہلے ایک گھنٹے کے کاروبار کے بعد صبح 10:15 بجے سینسیکس 143.10 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 65,486.14 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے آج 82.55 پوائنٹس گر کر 19,542.15 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ بازار کھلتے ہی منفی جذبات کی وجہ سے یہ انڈیکس 100 سے بھی زائد پوائنٹس گر کر 19,518.70 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ حالانکہ اس کے بعد خریداری کی حمایت سے نفٹی نے بھی سنبھلنے کی کوشش کی۔ اس کے باوجود یہ انڈیکس سرخ نشان میں تجارت کرتا رہا۔ مارکیٹ میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان پہلے ایک گھنٹے کی تجارت کے بعد صبح 10:15 بجے نفٹی 53.95 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 19,570.75 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد

You Might Also Like

ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست جوش و خروش، سینسیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کی چھلانگ | BulletsIn
شیئر بازار میں مسلسل تیسرے دن گراوٹ، سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ
خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں | BulletsIn
اتار چڑھاو کے درمیان فلیٹ سطح پر بند ہوابازار ، سینسیکس-نفٹی نچلی سطح سے کی ری کوری
ڈبلیو ٹی او مذاکرات: بھارت زرعی سبسڈی اور ڈیجیٹل ٹیکس تنازعات پر امریکہ کے سامنے ڈٹا رہا

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article کنٹینر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق، دو زخمی
Next Article حماس عوام کی نمائندگی نہیں کرتی،فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کےلئے پرعزم ہیں: جوبائیڈن
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?