کانپور، 27 اکتوبر (ہ س)۔
کانپور کے چوبے پور تھانہ علاقے میں واقع بھجن لال گروپ آف انسٹی ٹیوشن میں جمعہ کی صبح ایک استاد اور ایک طالبہ پر فائرنگ کر کے دو طالب علم فرار ہو گئے۔ پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کروا دیا ہے وہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
یہ اطلاع دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آف پولیس ویسٹ وجے دھول نے بتایا کہ بھجن لال گروپ آف انسٹی ٹیوشن کے گیارہویں جماعت کے طالب علم انکیت یادو اور اس کے کزن نے اسکول ٹیچر وکاس تیواری کو پستول سے گولی مار دی اور فرار ہوگئے۔ اسکول کے احاطے میں فائرنگ کی وجہ سے ٹیچر وکاس اور کلاس نویں کی طالبہ آکانکشا شکلا زخمی ہو گئے۔ ا سکول انتظامیہ نے فوری طور پر سکول بند کر دیا۔ اسکول میں فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی چوبے پور تھانہ انچارج پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر آف پولیس ویسٹ وجے دھول اور پولس کمشنر ڈاکٹر آر کے سوارنکر بھی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے گولی لگنے سے زخمی طالبہ اور استاد وکاس تیواری کو علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا، وہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ استاد وکاس تیواری نے جمعرات کو انیکیت یادو کو پیٹاتھا، جس کی وجہ سے آج اس نے بدلہ لینے کی نیت سے استاد پر گولی چلائی۔ فی الحال، متاثرہ کی شکایت پر، پولس نے انیکیت یادو اور اس کے کزن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور ان دونوں کی تلاش کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار/
/عطاءاللہ
