نئی دہلی ، 28 اکتوبر (ہ س)۔
دہلی کے جیت پور علاقے میں بدمعاشوں نے ایک لڑکی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ متوفی لڑکی کی شناخت پوجا یادو ( 24) کے طور پر کی گئی ہے۔ معلومات کے مطابق جمعہ کی رات تقریباً 9 بجے دو نامعلوم بدمعاش لڑکی کے گھر میں داخل ہوئے، اسے گولی مار کر فرار ہوگئے۔ لڑکی کو فوری طور پراسپتال لے جایا گیا ، جہاں وہ دم توڑ گئی۔ فی الحال پولس پورے معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد لوگوں نے تعاقب کرکے ملزمان کی موٹرسائیکل کو پکڑ لیا ، جس کے بعد دونوں پیدل فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ موٹرسائیکل بغیر نمبر پلیٹ کے تھی۔ فی الحال پولس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بدمعاش ماسک پہنے گھر میں داخل ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے واردات کی اور فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد اہل خانہ کا برا حال ہے اور وہ رو رہے ہیں۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔
ہندوستھان سماچارمحمدخان
