جنوبی دیناج پور، 23 دسمبر (ہ س)۔
ضلع میں ہندوستان-بنگلہ دیش سرحد پر تعینات شمالی بنگال فرنٹیئر کے رائے گنج سیکٹر کے تحت بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کی 91ویں بٹالین کے بارڈر آو¿ٹ پوسٹ (بی او پی) ڈی جی سیل نے ایک ہندوستانی اسمگلر کو بھاری مقدار میں ممنوعہ کھانسی کے شربت کے ساتھ پکڑا ہے۔ پکڑے گئے ہندوستانی سمگلر کا نام کیچر علی (36) ہے۔ ہفتہ کو بی ایس ایف نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے یہ جانکاری دی۔ معلومات کے مطابق کیچر علی کو سرحدی محافظوں نے اس وقت پکڑ لیا جب وہ ان ممنوعہ اشیاء کو بھارت سے بنگلہ دیش اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ گرفتار بھارتی اسمگلر سے ممنوعہ کھانسی کے شربت کی 313 بوتلیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ پکڑے گئے ہندوستانی کو ضبط شدہ سامان کے ساتھ گنگارام پور تھانے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
