میرٹھ،یکم دسمبر ( ہ س)۔
میرٹھ ضلع کے موانا تھانہ علاقہ میں جمعرات کی رات مبینہ طور پر جانوروں کے غیر قانونی ذبح کرنے میں ملوث تین افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ان کے پاس سے جانوروں کو ذبح کرنے کے اوزار بھی برآمد ہوئے ہیں۔
موانا پولیس کافی عرصے سے غیر قانونی طور پر سر گرمی میں ملوث لوگوں کی تلاش میں چھاپے مار رہی تھی۔ کئی بار یہ بد معاش پولیس چھاپوں کے دوران فرار ہو گئے۔ جمعرات کی رات مواناپولیس کو اطلاع ملی کہ راجو والا باغ میں محمد عمر کے گھر میں کئی لوگ جانوروں کو ذبح کرنے اور گوشت غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ پولیس نے جب عمر کے گھر پر چھاپہ مارا تو وہ جانوروں کا گوشت کاٹ کر غیر قانونی طور پر فروخت کرتا پایا گیا۔ پولیس نے تین بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
جانوروں کی ذبح کے الزام میں گرفتار ملزمان کی شناخت نوازش ولد محمد ایوب موانا، راشد موانا اور نعمان ولد محمد عمر موانا کے نام سے ہوئی۔ تینوں کے خلاف موانا تھانہ میں مقدمہ درج کئے گئے ہیں ۔ جبکہ فرار مجرم کی شناخت محمد عمر کے نام سے ہوئی ہے۔ موانا پولیس اس کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔ ایس پی دیہات کملیش بہادر کے مطابق پولیس جانوروں کے غیر قانونی ذبیحہ کو روکنے کے لیے مسلسل کارروائی کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار/
/عطاءاللہ
