نئی دہلی، یکم دسمبر (ہ س)۔ پبلک سیکٹر کی پٹرولیم کمپنیوں نے جمعہ کو ہوائی جہاز کے ٹربائن ایندھن (اے ٹی ایف) کی قیمت میں 4.6 فیصد کمی کی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گیا ہے۔
پبلک سیکٹر کی پٹرولیم کمپنیوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق، دارالحکومت دہلی میں اے ٹی ایف کی قیمت کم ہو کر 1,06,155.67 روپے فی کلو لیٹر پر آ گئی ہے، جو پہلے 1,11,344.92 روپے فی کلو لیٹر تھی۔ اس سے قبل دیوالی سے پہلے پٹرولیم کمپنیوں نے اے ٹی ایف کی قیمت میں 6,854.25 روپے فی کلو لیٹر یعنی 5.8 فیصد کی کمی کی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ سرکاری ملکیت والی پبلک سیکٹر کی تیل کمپنیاں انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی)، بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ایل) اور ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (ایچ پی سی ایل) ہر ماہ کی یکم تاریخ کو گزشتہ کی اوسط بین الاقوامی قیمت کی بنیاد پر اے ٹی ایف جمع کراتی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
