معاشقے میں لڑکا اور لڑکی نے زہر کھا کر کی خودکشی
دھار، 30 دسمبر (ہ س)۔ ضلع کے دھامنود تھانہ علاقے میں جمعہ کی رات ایک نوجوان اور لڑکی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے ہفتہ کی صبح موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کی۔ خودکشی کی ممکنہ وجہ دونوں کے درمیان معاشقہبتایا جا رہا ہے۔
یہ واقعہ ضلع کے دھامنود تھانہ علاقے میں پیش آیا۔ تھانہ انچارج سمیر پاٹیدار کے مطابق پائل (19) اور سریش (20) سانگلیا گجری گاوں کے رہنے والے تھے۔ دونوں نے جمعہ کی رات کھیتوں میں زہر کھا لیا۔ دونوں کی لاشیں ہفتہ کی صبح کھیتوں سے ملیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچا دیا۔ پولیس کے مطابق یہ بنیادی طور پر معاشقہ کا معاملہ ہے۔ پولیس تمام زاویوں سے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ ادھر لڑکی پائل کی ماں کو ہفتہ کی صبح اس کی موت کی خبر ملی تو اس کی ماں کی طبیعت بگڑ گئی۔ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار//شہزاد
