گوپال گنج، 15 جنوری(ہ س)۔ بہار کے گوپال گنج میں بندھن بینک کے عملہ سے ہوئی لوٹ وا قعہ میں پولیس نے دو بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔معاملہ میر گنج تھانہ علاقہ کے سوریجی گاؤں کا ہے۔ گرفتار بدمعاشوں کے پاس سے پولیس نے لوٹی گئی 15000 روپے نقدی اور ٹیب لیٹ برآمد کیا ہے ۔ گرفتار شرپسندوں میں میر گنج تھانہ علاقہ کے سوریجی گاؤں رہائشی رویندر کمار کا بیٹا بٹو کمار بیٹھا اور سیوان ضلع کے نوتن تھانہ علاقہ کے جگدیش پور رہائشی دنیش سنگھ کا بیٹا رنکل کمار سنگھ شامل ہیں۔
فی الحال گرفتاربدمعاشوں سے پوچھ گچھ کے بعد پولیس نے انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ دراصل اس تناظر میں ایس پی سوارنا پربھات نے کہا کہ 8 جنوری کو دوپہر 02:00 بجےہتھوا سوریجی سڑک پر بندھن بینک کے عملہ اجے کمار سے 3 نا معلوم بائک سوار بدمعاشوں نے پستول دکھا کر بائک ، موبائل ، ٹیب لیٹ اور 50ہزار روپے لوٹ لئے تھے۔ اس تناظر میں ہتھوا تھانہ میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی۔
تحقیق کے دوران تکنیکی اور انسانی معلومات کی بنیاد پر اس معاملے کو کامیابی سےانکشاف کیا گیا۔ واردات کو انجام دینے والے دو بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے پاس سے لوٹی گئی ٹیب لیٹ اور 15000 روپے برآمد ہوئے۔ باقی بدمعاشوں کی گرفتاری اور دیگر اشیاء کی برآمدگی کے لیے چھاپہ ماری کی جارہی ہے ۔
ہندوستھان سماچار/ افضل/سلام
