فیروز آباد، 16 اگست (ہ س)۔
اتر پردیش کے فیروز آباد ضلع میں سرسا گنج پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے جمعہ کی رات دیر گئے پولیستصادم میں ایک شاطر ملزم راکی عرف بمبا کو گرفتار کر لیا۔ ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہونے والے بدمعاش کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سٹی روی شنکر پرساد نے بتایا کہ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پویس سوربھ دکشت نے چوری کیس میں مطلوب ملزمین کو گرفتار کرنے کے لیے 02 پولیس ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ اسی سلسلے میں تھانہ انچارج سرسا گنج ویبھو کمار پولس ٹیم کے ساتھ علاقے میں گشت کر رہے تھے، جب اطلاع ملی کہ مطلوب ملزم بانکے بہاری ڈھابہ کرہل مین پوری سڑک سے سرسا گنج کی طرف آرہا ہے۔
اطلاع پر پولیس ٹیم نے چیکنگ کی تو کرہل کی طرف سے بغیر نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل آتی دیکھی گئی۔ روکنے پر موٹر سائیکل سوار نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ گھبراہٹ میں موٹرسائیکل پھسل کر گر گئی۔ پولیس ٹیم کی جانب سے اپنے دفاع میں کی گئی جوابی فائرنگ سے ملزم کو ٹانگ میں گولی لگ گئی۔ ملزم کو پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 01 غیر قانونی پستول 315 بور، 02 خالی کارتوس 315 بور، 01 زندہ کارتوس 315 بور اور 01 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔ اے ایس پی نے بتایا کہ زخمی ملزم کی شناخت راکی عرف بمبا ولد نریش گہار ساکنہ گہار کالونی ٹاو¿ن اور تھانہ سرسا گنج ضلع فیروز آباد کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ پولیس اسٹیشن سرسا گنج میں درج چوری کے ایک معاملے میں مطلوب ہے۔ زخمی ملزم کو پولیس کی حراست میں علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مزید ضروری قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ
