
ارریہ 19 جنوری (ہ س)۔
فاربس گنج ارریہ مین روڈ این ایچ 57 کے سمرایا اوپی تھانہ پولیس نے ایک پک اپ گاڑی پر لدے انگریزی شراب کو ضبط کیا ہے۔ سمراہا او پی تھانہ انچارج راج نندنی سنہا نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر این ایچ 57 پر گذشتہ دیررات چھاپہ ما ری کرتے ہوئے تھانہ یہ کامیابی حاصل کی۔ پک اپ پر441 لیٹر انگریزی شراب لدی تھی۔ انڈے کے کارٹن اوربورے میں چھپا کر شراب کو لے جایا جارہا تھا۔
رات میں ہی پولیس کو خفیہ اطلاع ملی۔ اطلاع کی تصدیق کے بعد تھانہ انچارج راج نندنی سنہا پولیس افسران اور فورس کے ساتھ چھاپہ ماری کی تو سڑک پر پک اپ گاڑی کھڑی تھ ی۔ گاڑی کی تلاشی لی گئی تو انڈہ کے کارٹن اور بوریوں میں انگریزی شراب برآمد ہوئی۔ پولیس نے پک اپ سمیت شراب ضبط کر لی۔
ہندوستھان سماچار/ افضل/محمد
