
سانبہ پولیس نے زیورات چوری کے ایک معاملے کو حل کیا، مسروقہ مال برآمد
جموں، 13 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں پولیس نے وجے پور میں زیورات کی چوری کے معاملے کو حل کرتے ہوئے ایک عادی چور کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے تقریباً چار لاکھ روپے مالیت کے سونے اور چاندی کے زیورات اور 22580 ہزار نقدی برآمد کی ہے۔ گرفتار چور کی شناخت دیویندر سنگھ ولد اشوک ساکن رکھ امب ٹلی ضلع سانبہ کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس نے اس ضمن میں ایک مقدمہ زیر ایف آئی نمبر 177/2023 یو/ایس 454, 380 آئی پی سی کے تحت پولیس اسٹیشن وجے پور میں فیروز آباد یو پی کے روی کانت کی شکایت پر درج کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار شخص ایک عادی چور ہے جس میں چوری کے کئی مقدمات شامل ہیں۔ ایس ڈی پی او وجے پور روہت کمار اور ایڈیشنل ایس پی سانبہ سریندر چودھری کی نگرانی میں ایس ایچ او پی ایس وجے پور، سندیپ چاڑک اور پی ایس آئی، انکش شرما پر مشتمل پولیس ٹیم نے چور کو گرفتار کیا۔
سانبہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بینم توش نے بتایا کہ سانبہ پولیس نے گزشتہ گیارہ مہینوں میں مجموعی طور پر 151 چوروں کو گرفتار کیا ہے اور چوری کے 76 واقعات کو حل کیا گیا ہے اور لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ املاک بشمول سونے،چاندی کے زیورات اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
