شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار پر فروخت کا دباو، سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ
نئی دہلی، 13 دسمبر (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج دباو کی صورتحال نظر آرہی ہے۔ آج کے کاروبار کا آغاز معمولی اضافے کے ساتھ ہوا لیکن بازار کھلنے کے بعد فروخت کے دباو کی وجہ سے شیئر بازار کی رفتار میں گراوٹ آگئی۔ پہلے ساٹھ منٹ کے کاروبار کے بعد سینسیکس 0.28 فیصد اور نفٹی 0.31 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔
کاروبار کے پہلے ایک گھنٹے کے بعد شیئر بازار کے بڑے شیئروں میں این ٹی پی سی، ہیرو موٹو کارپوریشن، پاور گرڈ کارپوریشن، آئشر موٹرز اور انڈس انڈ بینک کے شیئرس 2.10 فیصد سے لیکر 0.65 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف ٹی سی ایس، ایچ ڈی ایف سی لائف، انفوسس، ٹیک مہندرا اور ایکسس بینک کے حصص میں 2.07 فیصد سے لیکر 1.37 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔
ابھی تک کے کاروبار میں حصص بازار میں 2,017 حصص میں ایکٹو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 1,130 شیئرس منافع کماکر سبز نشان میں جبکہ 887 شیئر خسارے کے بعد سرخ نشان میں کاروبار کررہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 13 شیئر خریداری کی حمایت کے ساتھ سبز نشان میں بنے ہوئے تھے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو کے باعث 17 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل شیئروں میں سے 21 شیئر سبز نشان میں اور 29 شیئر سرخ نشان میں تجارت کرتے ہوئے نظرآرہے تھے۔
بی ایس ای کا سینسیکس آج 97.53 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 69,648.56 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ بازار کھلنے کے کچھ ہی دیر بعد پرافٹ بکنگ شروع ہو گئی جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی چال میں مسلسل گراوٹ آتی گئی۔ حالانکہ خریداروں نے وقفے وقفے سے خریداری کرکے اس انڈیکس کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن مسلسل فروخت کے باعث یہ انڈیکس گرکر 69,267.74 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد صبح 10:15 بجے سینسیکس 197.82 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 69,353.21 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے بھی آج 23.35 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 20,929.75 پوائنٹس کی سطح پر تجارت شروع کی۔ بازار کھلنے کے بعد فروخت کے دباو کی وجہ سے یہ انڈیکس بھی مسلسل گرتا رہا۔ حالانکہ خریداروں کو بھی کبھی کبھار خریداری کازوربنانے کی کوشش کرتے دیکھا گیا۔ اس کے باوجود فروخت کا دباو اتنا بڑھ گیا کہ کچھ ہی عرصے میں انڈیکس ابتدائی سطح سے 100 پوائنٹس گر کر 20,819.80 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ بازار میں لگاتار خرید و فروخت کے درمیان ابتدائی 1 گھنٹے کی تجارت کے بعد صبح 10:15 بجے نفٹی 65.75 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 20,840.65 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
