گوتم بدھ نگر، 10 نومبر (ہ س)۔
سائبر مجرموں نے اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر کے سیکٹر 46 میں رہنے والے ایک ریٹائرڈ بینک ملازم سے 18.31 لاکھ روپے ٹھگ لئے۔ متاثرہ کے بیٹے کی شکایت پر سیکٹر 39 پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (سائبر کرائم) شیویہ گوئل نے پیر کو بتایا کہ سیکٹر 46 کے رہائشی رجت گوئل نے اتوار کی رات دیر گئے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی، جس میں کہا گیا کہ اس کے والد وریندر کمار گوئل ایک ریٹائرڈ بینک ملازم ہیں۔ اس کے والد کو ایک شخص کا فون آیا جس نے کہا کہ وہ پنشن ڈیپارٹمنٹ سے فون کر رہا ہے اور اسے لائف سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہے، جو پنشن کے لیے ضروری ہے۔ نوجوان کی بات پر یقین کرتے ہوئے والد نے اس کی بھیجی ہوئی اے پی کے فائل اپ لوڈ کی۔ کچھ دیر بعد ان کا فون ہیک کر لیا گیا اور سائبر مجرم نے خفیہ معلومات لیتے ہوئے والد کے اکاو¿نٹ سے کئی قسطوں میں 18 لاکھ 31 ہزار روپے نکال لیے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے بتایا کہ ایک ریٹائرڈ بینک ملازم کے سائبر فراڈ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس اور سائبر سیل کی ٹیمیں اس پر کام کر رہی ہیں اور انہیں جلد ہی کامیابی ملے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ
