نئی دہلی، 9 اگست (ہ س)۔ دہلی کے کراول نگر علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک خاتون اور اس کی دو معصوم بیٹیوں کا قتل کر دیا گیا۔ پولیس کو خاتون کے شوہر پردیپ پر شبہ ہے۔ پردیپ فرار ہے اور پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق آج صبح 7 بج کر 15 منٹ پر ایک خاتون اور اس کی دو بیٹیوں کے قتل کی اطلاع ملی۔ موقع پر پہنچی پولیس ٹیم نے ایک کمرے میں 28 سالہ خاتون اور اس کی 7 اور 5 سال کی دو بیٹیوں کو مردہ پایا۔ جرائم اور فرانزک انویسٹی گیشن سے متعلق ٹیم موقع سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔ متوفی کو پوسٹ مارٹم کے لیے گرو تیگ بہادر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ کروال نگر پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 103 (1) کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan
