غازی آباد، 21 نومبر (ہ س)۔
محکمہ ایکسائز اور کوشامبی پولس نے پیر کو کوشامبی میں ای ڈی ایم مال کے قریب چھاپہ مارا ۔ اس کارروائی میں 7 لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ شراب کے ساتھ تین شراب اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔
ضلع ایکسائز آفیسر راکیش کمار سنگھ نے منگل کو بتایا کہ ایکسائز ٹیم اور پولیس اسٹیشن کوشامبی کی مشترکہ ٹیم نے ڈی بی اے فلیٹ، غازی پوردہلی کے رہائشی سوربھ، امت پرتاپ سنگھ کو ایک کھوکھے سے اور تھانہ کوشامبی کے محلہ بھوواپور میں ای ڈی ایم مال کے قریب کرائے کے مکان سے پکڑ ا گیا اور سومیت سنگھ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے قبضے سے برآمد ہونے والی شراب کی مالیت 7 لاکھ روپے ہے۔
ڈسٹرکٹ ایکسائز آفیسر نے بتایا کہ ملزمان نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا ہے کہ یہ کام وہ راکیش ساکنہ جھنڈا پور، غازی آباد کے کہنے پر کرتے ہیں، ا س کے لیے وہ راکیش سے روزانہ 1000 روپے وصول کرتے ہیں۔
ہندوستھان سماچار//محمد
