امپھال، 11 نومبر (ہ س)۔ منی پور میں بھاری مقدار میں غیر قانونی برمی (میانمار) سپاری پکڑی گئی ہے۔ پانچ اسمگلروں کو سپاری سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انٹیلی جنس پر کارروائی کرتے ہوئے، آسام رائفلز نے ریاست کے کامجونگ ضلع کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور سپاری سے لدے سات شکتیمان ٹرکوں کو ضبط کیا۔
ٹرکوں سے بڑی تعداد میں برمی سپاری کی بوریاں قبضے میں لے لی گئیں۔ آسام رائفلز نے بتایا کہ ضبط شدہ سپاری کی قیمت تقریباً 9.12 کروڑ روپے ہے۔ سپاری میانمار سے سپلائی کی جاتی تھی۔ بعد ازاں آسام رائفلز نے ضبط شدہ ٹرکوں اور اسمگلروں کو قانونی کارروائی کے لیے منی پور پولیس کے حوالے کر دیا۔
ہندوستھان سماچار
