جب بیت الخلا صفائی مشین کے ٹینک سے نکلنے لگی شراب کی کھیپ، دیکھ کر پولیس بھی حیران
گوپال گنج، 14 دسمبر (ہ س)۔ بہار کے گوپال گنج میں بیت الخلا ٹنکی کی صفائی کرنے والی مشین کے ٹینکر سے بھاری مقدار میں شراب برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے ضلع کے بیکنٹھ پور تھانہ علاقہ کے بہرام پور دیارہ علاقے میں چھاپہ ماری کر اس سے غیر ملکی شراب کی ایک بڑی کھیپ برآمد کی ہے۔ پولیس نے شراب کی برآمدگی کے ساتھ اسمگلنگ کے اس نئے طریقہ بھی بے نقاب کر دیا ہے۔ حالانکہ شراب اسمگلر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے شراب کے ساتھ بیت الخلا صفائی مشین کے ٹینک کو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ اسمگلر غیر ملکی شراب کو دیارہ علاقہ سے بیت الخلا ٹنکی کی صفائی مشین کے ٹینکر میں رکھ کر کہیں لے جانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ دریں اثناء خفیہ اطلاع کی بنیاد پر دیارہ علاقہ کے بہرام پور میں پولیس نے کارروائی کی۔
اس تناظر میں تھانہ انچارج نے بتایا کہ چھاپہ ماری کے دوران کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے غیر ملکی شراب کے کارٹن برآمد ہوئے۔ گاڑی کو قبضے میں لے کر تھانے لایا گیا۔ جہاں تلاشی کے دوران ٹینکی سے 1080 لیٹر غیر ملکی شراب برآمد ہوئی۔
ہندوستھان سماچار/افضل
/شہزاد
