ممبئی، 11 نومبر (ہ س)۔
پونے ضلع میں ممبئی سولاپور ہائی وے پر جامبولواڑی داری پل پر ایک کنٹینر قابو سے باہر ہو کر پلٹ گیا۔ اس واقعے میں دو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ چار افراد زخمی ہو گئے۔ ہائی وے پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو پونے سول اسپتال میں داخل کرایا۔
پولس کے مطابق پونے کے جامبولواڑی علاقے میں واقع داری پل پر ہفتہ کی صبح تقریباً 3 بجے ایک تیز رفتار کنٹینر سولاپور سے ممبئی کی طرف آرہا تھا۔ اسی دوران کنٹینر ڈرائیور کا اچانک کنٹرول کھو جانے کے باعث کنٹینر سامنے سے جانے والی پانچ گاڑیوں سے ٹکرا گیا اور بعد میں پلٹ گیا۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی دیہاتیوں اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر راحت اور بچاو¿ کا کام شروع کیا۔
ہندوستھان سماچار
