– 151 لوگوں کو مختلف دفعات کے تحت حراست میں لیا گیا
اگرتلہ (تریپورہ)، 20 نومبر (ہ س)۔ تریپورہ پولس نے گانجے کی کاشت کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم شروع کی تھی۔ پی آر باری پولیس اسٹیشن نے 69 ویں بی ایس ایف بٹالین کے اہلکاروں اور محکمہ جنگلات کے عملے کے ساتھ گانجا کے پودوں کو تلف کرنے کی ایک بھرپور مہم شروع کی۔ تریپورہ پولیس نے آج ایک سرکاری نوٹس میں کہا کہ جنگل کی زمین کے پانچ مختلف پلاٹوں سے لگ بھگ 65 سو گانجے کے باغات کو کاٹ کر جلا دیا گیا اور تباہ کر دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی، آج تریپورہ پولیس نے مطلع کیا ہے کہ ریاست بھر میں مختلف مجرمانہ دفعات کے تحت کل 151 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
/عطاءاللہ
