بااثر افراد کے نام پر رعب دکھا کر ٹھگی کرنے والا گرفتار،کرائم برانچ نے کی کارروائی
بھوپال، 6 جنوری (ہ س)۔ بھوپال کرائم برانچ نے اندور کے راجیندر نگر کے باشندہ نوین ولد کیلاش سنگھ راٹھور کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم نوین راٹھور حکمراں پارٹی کے بااثر لوگوں کے ناموں کا غلط استعمال کرکے غیر قانونی کام کے نام پر لوگوں سے ٹھگی کرتا تھا۔ یہ جانکاری ہفتہ کو رابطہ عامہ افسر کرانتی دیپ الونے دی۔
انہوں نے بتایا کہ ہائی اسکول پاس نوین راٹھور نے آسانی سے بے روزگار اور ملازمت پیشہ لوگوں کو اپنا شکار بنایا۔ نوین حکمراں پارٹی کے سینئر کارکنوں کو ان کے تبادلے، تقرری، سرکاری محکموں میں ٹینڈر حاصل کرنے، متنازعہ اراضی پر قبضہ دلانے اور اپنے قریب ہونے کا دعویٰ کرکے ان کی تجاوزات کو ہٹانے کے نام پر دھوکہ دینے کا عادی ہے۔
کرائم برانچ، بھوپال نے حکمراں پارٹی کے عہدیدار کی دی گئی اطلاع پر نوین کے خلاف دفعہ 417، 420 اور 500 کے تحت جرم درج کیا اور تحقیقات کے بعد نوین کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ جن سے فراڈ کی اطلاع ملی ہے ان سے بھی پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
