گھریلو شیئر بازار میں کہرام، سینسیکس اور نفٹی میں بڑی گراوٹ
۔ 1129 پوائنٹس ٹوٹ کر سینسیکس نے شروع کیا کاروبار
نئی دہلی، 17 جنوری (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج کہرام مچا ہوا نظر آرہا ہے۔ سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس ابتدائی گھنٹوں میں بڑی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کر رہے ہیں۔ آج کے کاروبار کا آغاز زبردست کمزوری کے ساتھ ہوا۔ حالانکہ مارکیٹ کھلنے کے بعد خریداروں نے کچھ وقت کے لیے خریداری کر دونوں انڈیکس کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن مارکیٹ میں فروخت کا دباو اتنا زیادہ ہے کہ شیئر بازار سرخ نشان میں بنا ہوا ہے۔ کاروبار کے پہلے ایک گھنٹے کے بعد سینسیکس 1.16 فیصد اور نفٹی 1.14 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔
شروعاتی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد حصص بازار کے بڑے شیئروں میں سے ٹی سی ایس، لارسن اینڈ ٹوبرو، اپولو ہاسپیٹلز، ایچ سی ایل ٹیکنالوجی اور کول انڈیا کے شیئرس 1.13 فیصد سے لیکر 0.37 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف، ایچ ڈی ایف سی بینک، ہنڈالکو انڈسٹریز، بجاج آٹو، ٹاٹا اسٹیل اور ایکسس بینک کے شیئرس 5.82 فیصد سے لیکر 1.88 فیصد تک کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔
موجودہ کاروبار میں شیئر بازار میں 2,029 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 750 شیئرز منافع کماکر سبز نشان میں جبکہ 1279 شیئرز خسارے کے بعد سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 9 حصص خریداری کی حمایت کے ساتھ سبز رنگ میں بنے ہوئے تھے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو کے باعث 21 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل حصص میں سے 13 حصص سبز نشان میں اور 37 حصص سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔
بی ایس ای کا سینسیکس آج 1,129.84 پوائنٹس کی زبردست گراوٹ کے ساتھ 71,998.93 پوائنٹس پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہوتے ہی خریداروں نے خریداری کا زور بنانے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے کچھ عرصے کے لیے یہ انڈیکس ابتدائی سطح سے تقریباً 500 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 72,484.80 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ لیکن اس کے بعد ایک بار پھر زبردست فروخت کے دباو کی وجہ سے یہ انڈیکس 1,371.23 پوائنٹس گر کر 71,757.54 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس بڑی گراوٹ کے بعد خریداروں نے ایک بار پھر خریداری کا زور بنانے کی کوشش کی جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی پوزیشن میں کچھ بہتری نظر آئی۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد صبح 10:15 بجے سینسیکس 850.07 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 72,278.70 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے آج 385.05 پوائنٹس گر کر 21,647.25 پوائنٹس پر کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلتے ہی خریداری کی حمایت سے یہ انڈیکس ابتدائی سطح سے تقریباً 200 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 21,851.50 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ لیکن اس کے بعد فروخت کا دباو بنتے ہی یہ انڈیکس 395.35 پوائنٹس گر کر 21,636.95 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔حالانکہ اس کے بعد خریداروں نے ایک بار پھر خریداری کا دباو بنانے کی کوشش کی جس کی وجہ سے اس انڈیکس نے نچلی سطح سے قدرے اوپر کاروبار کرنا شروع کیا۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان پہلے ایک گھنٹے کی تجارت کے بعد صبح 10:15 بجے نفٹی 252.20 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 21,780.10 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
