نئی دہلی، 16 جنوری (ہ س)۔ گلوبل بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار- چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔ برینٹ کروڈ 79 ڈالر کے قریب ہے اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 73 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے۔ تاہم عوامی شعبے کی تیل اور گیس کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے منگل کو بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے جبکہ ڈیزل 90.08 روپے، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے جبکہ ڈیزل 94.27 روپے، کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے جبکہ ڈیزل 92.76 روپے، چنئی میں پٹرول 102.63 روپے جبکہ ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر پر دستیاب ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے دوسرے روز ابتدائی تجارت میں برینٹ کروڈ کی قیمت 0.16 ڈالر یعنی 0.20 فیصد اضافے کے ساتھ 78.31 ڈالر فی بیرل پرٹرینڈ کر رہا ہے۔ وہیں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی ) کروڈ بھی 0.10 ڈالر یا 0.14 فیصد اضافے کے ساتھ 72.58 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
