پٹرول-ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 91 ڈالر فی بیرل کے قریب
نئی دہلی، 14 اکتوبر (ہ س)۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس کی قیمت 91 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 88 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔ تاہم سرکاری شعبے کی کمپنیوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ہفتہ کو دارالحکومت دہلی میں پٹرول 96.72 روپئے جبکہ ڈیزل 89.62 روپئے، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپئے جبکہ ڈیزل 94.27 روپئے، کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپئے جبکہ ڈیزل 92.76 روپئے، چنئی میں پٹرول 102.63 روپے جبکہ ڈیزل 94.24 روپئے فی لیٹر کے حساب سے دستیاب ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں، خام تیل ہفتے کے پہلے آخری دن ابتدائی کاروبار میں 4.89 ڈالر یا 5.69 فیصد اضافے کے ساتھ 90.89 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے۔ اسی وقت، ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ 4.78 ڈالر یا 5.69 فیصد اضافے کے ساتھ $87.69 فی بیرل پر مستحکم ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
