کیا سونیٹ کل نئی اوتار میں
نئی دہلی، 13 دسمبر (ہ س) کیا سونیٹ کل (جمعرات) کو ایک نئے اوتار میں لانچ کی جائے گی۔ اسے ملک میں ستمبر 2020 میں لانچ کیا گیا تھا۔ اب تک 3.65 لاکھ سے زیادہ یونٹس فروخت ہو چکے ہیں۔ کیا انڈیا کے نیشنل ہیڈ (سیلز اینڈ مارکیٹنگ) ہردیپ سنگھ برار نے ریلیز میں یہ معلومات دی۔
ریلیز میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کی سونیٹ کمپیکٹ ایس یو وی اپنے سیگمنٹ کے دیگر ماڈلوں کے موازنے میں بہتر ویلیو فار منی آپشن ہے۔ ایک مطالعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کوریائی کار ساز کمپنی نے کہا ہے کہ سونیٹ ہندوستانی مسافر گاڑیوں کی بازار کے کمپیکٹ ایس یووی سیگمنٹ میں سب سے کم مینٹنینس کوسٹ کے ساتھ آتی ہے۔
یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ ڈیزل سے چلنے والی سونیٹ سیگمنٹ کے دیگر ماڈلوں کے مقابلے میں 14 فیصد کم دیکھ بھال کے اخراجات پیش کرتی ہے۔ پٹرول سے چلنے والی سونیٹ سیگمنٹ کی اوسط سے 16 فیصد کم دیکھ بھال کے اخراجات پیش کرتی ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
