• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Business > ابتدائی کمزوری کے بعد شیئرمارکیٹ میں بہتری کے آثار
Business

ابتدائی کمزوری کے بعد شیئرمارکیٹ میں بہتری کے آثار

CliQ INDIA
Last updated: October 16, 2023 2:17 pm
CliQ INDIA
Share
5 Min Read
SHARE

نئی دہلی، 16 اکتوبر ( ہ س)۔ کمزور گلوبل رجحانات کے درمیان گھریلو شیئر مارکیٹ پر بھی آج دباو نظر آرہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات معمولی کمزوری کے ساتھ ہوائی ۔ ابتدائی کاروبار میں ہی فروخت کے دباو کی وجہ سے ایک بار زبردست گراوٹ دیکھنے میں آئی لیکن کچھ دیر بعد خریداری شروع ہو جانے کی وجہ سے بازار کے دونوں انڈیکس ریکور ہوتے نظر آنے لگے۔ کاروبار کے پہلے ایک گھنٹے کے بعد، سینسیکس 0.05 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہا تھا۔ اسی طرح نفٹی بھی 0.02 فیصد کے اضافے کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آیا۔

کاروبار کے پہلے ایک گھنٹے کے بعدحصص بازارکے بڑے شیئروں میں سے ایچ سی ایل ٹیکنالوجی، ایل ٹی مائنڈ ٹری، ہیرو موٹوکارپہ، ٹائٹن کمپنی اور او این جی سی کے شیئرس 1.53 فیصد سے 1.22 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب نیسلے، ڈیویز لیبارٹریز، ایشین پینٹس، انڈس انڈ بینک اور بی پی سی ایل کےشیئرس میں 1.63 فیصد سے 0.72 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار دیکھا گیا۔

اب کاروبار میں بازار حصص میں 2,030 شیئرس میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی ۔ ان میں سے 1,271 حصص منافع کمانے کے بعد سبز رنگ میں جبکہ 759 حصص خسارے کے بعد سرخ رنگ میں کاروبار کر تے ہوئے نظر آرہے تھے ۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 12 شیئرس خریداری کی حمایت کے ساتھ سبز رنگ میں رہے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو کے باعث 18 شیئرس سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے جبکہ نفٹی میں شامل شیئروں میں سے 24 شیئرس سبز نشان میں اور 26 اسٹاک سرخ نشان میں تجارت کرتے ہوئے نظر آئے۔

بی ایس ای سینسیکس آج 44.59 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 66,238.15 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ مارکیٹ کھلتے ہی فروخت کے دباو کی وجہ سے کچھ ہی دیر میں یہ انڈیکس ابتدائی سطح سے تقریباً 200 پوائنٹس گر کر 66,039.38 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ لیکن کچھ دیر بعد خریداروں نے خریداری کی کوششیں کیں جس کی وجہ سے انڈیکس میں ریکوری شروع ہوگئی۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد صبح سوا دس بجے سینسیکس 35.84 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 66,246.90 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح، این ایس ای کے نفٹی نے آج 13.80 فیصد گر کر 19,737.25 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ مارکیٹ کھلتے ہی فروخت کے دباو کی وجہ سے یہ انڈیکس بھی 45 پوائنٹس سے زیادہ گر کر 19,691.85 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ لیکن اس کے بعد خریداروں نے مارکیٹ میں برتری حاصل کر لی جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی نقل و حرکت میں بہتری آنے لگی۔ مارکیٹ میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان پہلے گھنٹے کے کاروبار کے بعد صبح سوا دس بجے نفٹی 3.30 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 19,754.35 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

گھریلو شیئر مارکیٹ نے آج پری اوپننگ سیشن میں کمزور عالمی اشاروں کے درمیان ملا جلا کاروبار شروع کیا۔ اس سیشن میں، بی ایس ای سینسیکس 156.87 پوائنٹس یعنی 0.24 فیصد کے اضافے کے ساتھ 66,439.61 پوائنٹس کی سطح پر تھا۔ وہیں نفٹی پہلے سیشن میں 38.10 پوائنٹس یعنی 0.19 فیصد کی کمی کے ساتھ 19,712.90 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

اس سے پہلے گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن جمعہ کو سینسیکس 125.65 پوائنٹس یعنی 0.19 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 66,282.74 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ جبکہ نفٹی نے جمعہ کی تجارت 42.95 پوائنٹس یعنی 0.22 فیصد کی کمی کے ساتھ 19,751.05 پوائنٹس کی سطح پر ختم کی تھی۔

You Might Also Like

بھارت کے اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے کاروباری روز مندی چھائی رہی
بھارت-یورپی یونین تجارتی بات چیت کو آگے بڑھانے کے لیے اس ہفتے برسلز کا دورہ کریں گے پیوش گوئل
وزیر خزانہ یکم اپریل کونیتیاین سی اے ای آر اسٹیٹ اکنامک فورم پورٹل کا آغاز کریں گی | BulletsIn
سبز نشان میں کھلا شیئر بازار، سینسیکس میں 39 پوائنٹس کا اضافہ | BulletsIn
بھارت کے صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں اضافہ

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article افغانستان سے شکست پر بٹلر نے کہا- وکٹ بالکل بھی ویسی نہیں تھی جیسی ہم نے سوچی تھی
Next Article حماس اسرائیل جنگ کی وجہ سے نفرت بڑھی، شکاگو میں فلسطینی نژاد چھ سالہ بچہ قتل
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?