نئی دہلی، 27 دسمبر (ہ س)۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا رجحان ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 81 ڈالر فی بیرل ہے اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت تقریباً 76 ڈالر فی بیرل ہے۔ پبلک سیکٹر کی تیل اور گیس کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے بدھ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے، ڈیزل 89.62 روپے، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے، ڈیزل 94.27 روپے، کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے، ڈیزل 92.76 روپے، چنئی میں پٹرول 102.63 روپے اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر دستیاب ہے۔
بین الاقوامی بازار میں ہفتے کے تیسرے روز ابتدائی تجارت میں برینڈ کروڈ 0.13 ڈالر یعنی 0.16 فیصد کی کمی کے ساتھ 80.94 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔ وہیں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ بھی 0.20 ڈالر یعنی 0.26 فیصد کی کمی کے ساتھ 75.37 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار//سلام
