سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، چاندی بھی کمزور
نئی دہلی، 13 نومبر (ہ س)۔ سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج ملک کے مختلف صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 سے 500 روپئے تک گر گئی۔ سونے کی طرح چاندی کی قیمت میں بھی آج کمی آئی ہے۔ دہلی کے صرافہ بازار میں آج چاندی 72,400 روپئے فی کلو پرکاروبار کر رہی ہے۔
ملک کی راجدھانی دہلی میں آج 24 کیرٹ سونے کی قیمت 60,640 روپئے فی 10 گرام رہی، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 55,600 روپئے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی۔ ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 60,490 روپئے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 55,450 روپئے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں بھی 24 کیرٹ سونا 60,490 روپئے فی 10 گرام کی سطح پر پہنچ گیا ہے اور 22 کیرٹ سونا 55,450 روپئے فی 10 گرام کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان تینوں ریاستوں کے دارالحکومتوں، بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں آج 24 کیرٹ سونا 60,490 روپئے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے اور 22 کیرٹ سونا 55,450 روپئے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
