ممبئی/نئی دہلی ، 22 نومبر (ہ س)۔
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر شکتی کانت داس نے بدھ کے روز کہا کہ غیر محفوظ قرضوں کے لئے اصولوں کو سخت کرنا بینکنگ نظام کے ہموار کام کو برقرار رکھنے کی طرف اٹھایا گیا ایک احتیاطی قدم ہے۔آر بی آئی گورنر آج فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف آئی سی سی آئی) اور انڈین بینکس ایسوسی ایشن (آئی بی اے) کے مشترکہ سالانہ ایف آئی بی اے سی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آر بی آئی نے کچھ زمرہ جات جیسے مکان اور گاڑی کی خریداری کے لیے قرض اور چھوٹے تاجروں کو نئے قوانین سے باہر رکھا ہے ، کیونکہ وہ ترقی کے محاذ پر فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
شکتی کانتا داس نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں نظام کو آسانی سے چلانے کے لیے کچھ سوچے سمجھے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدامات احتیاطی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں اس وقت بینکوں میں کوئی نیا دباو¿ پیدا ہوتا نظر نہیں آرہا ہے ، لیکن وہ چاہتے ہیں کہ بینک محتاط رہیں اور دباو¿ کی جانچ جاری رکھیں۔ اس کے علاوہ مہنگائی میں اعتدال کے آثار کے باوجود شکتی کانت داس نے کہا کہ ریزرو بینک کی پوری توجہ قیمتوں میں اضافے پر ہے۔
ہندوستھان سماچار
