نئی دہلی ، 16 اکتوبر (ہ س)۔
مرکزی حکومت نے ہوا بازی کے شعبے کو آسان اور بہتر بنانے کی اپنی کوششوں کے تحت قواعد میں ترمیم کی ہے۔ اس کے تحت کمرشیل پائلٹ لائسنس کی معیاد کو بڑھا کر 10 سال کر دیا گیا ہے۔ اب تک کمرشل پائلٹ لائسنس (سی پی ایل) کی میعاد پانچ سال تھی۔ اس مدت کی تکمیل کے بعد اس کی تجدید کی جانی تھی۔سول ایوی ایشن کی وزارت نے پیر کو جاری ایک بیان میں کہا کہ وزارت نے ایئر کرافٹ رولز 1937 میں ترمیم کی ہے۔ ان ترامیم کے تحت، وزارت نے ایئر لائن ٹرانسپورٹ پائلٹ لائسنس (اے ٹی پی ایل) اور سی پی ایل ہولڈرز کے لائسنس کی میعاد پانچ سال سے بڑھا کر 10 سال کر دی ہے۔ اب تک کمرشل پائلٹ لائسنس (سی پی ایل) کی میعاد پانچ سال تھی ، جس کی مدت پوری ہونے کے بعد تجدید کی جانی تھی۔وزارت نے ہوائی اڈے کے ارد گرد ‘روشنی’ سے متعلق خدشات کو دور کرنے کے لیے قواعد میں بھی ترمیم کی ہے۔ ساتھ ہی ایک اور ترمیم کے تحت غیر ملکی لائسنس کی تصدیق کی شرط کو ختم کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، ایئر ٹریفک کنٹرولر (اے ٹی سی) لائسنس ہولڈرز کے لیے متعلقہ ضروریات کو مزید آزاد کر دیا گیا ہے۔ وزارت کے مطابق، 10 اکتوبر کو مطلع کردہ ایئر کرافٹ رولز 1937 میں ترامیم، استعمال میں آسانی کو فروغ دینے اور ہوا بازی کے شعبے میں حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہیں۔
یہ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان دنیا میں تیزی سے ترقی کرنے والی ہوابازی کی مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔ اس کے تحت کئی فضائی کمپنیاں اپنے طیاروں کے بیڑے کو بڑھا رہی ہیں۔ وہ فضائی ٹریفک کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے مزید پائلٹس کی خدمات حاصل کریں گے۔
ہندوستھان سماچار
